سو سال تک جینے والی مچھلی جو اب معدوم ہونے کے قریب

515

یہ سمجھا جاتا تھا کہ کولیکنتھ مچھلی ناپید ہوچکی ہے مگر 1938 میں جنوبی افریقہ میں ایک ماہی گیر کے جال میں یہ دکھائی دی۔ اس کے بعد افریقہ کے مشرقی ساحل اور ایک انڈونیشیا کے ساحل سولوسی سے دریافت ہوئی۔

یہ مچھلی انتہائی نایاب ہے۔ یہ 100 سال تک زندہ رہ سکتی ہے۔ تاہم انسانی سرگرمیوں نے اسے تقریباً ناپید کردیا تھا اور ماہرین کا بھی یہی ماننا تھا۔ تاہم حالیہ مچھلی کی لاش کو دیکھنے کے بعد ابھی بھی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں اس مچھلی کی تعداد بمشکل 100 تک ہوگی۔

نارتھ سی فشریز ریسرچ یونٹ کے کیلگ ماہے نے کہا کہ کولیکنتھ میں سمندری زندگی سے متعلق اہم معلومات دیتی ہے۔ ہمارے نتائج بتاتے ہیں کہ اس نایاب مچھلی کو اب بھی خطرہ لاحق ہے۔ اور اس نوع کے تحفظ کو یقینی بنانا ازحد ضروری ہے۔

سائنسدان کولیکنتھ مچھلی پر مزید تجزیہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ اس کی نمو کی شرح ماحولیات درجہ حرارت سے منسلک ہے یا نہیں؟۔

اس مچھلی کے آباؤ اجداد کے 420 ملین سال پہلے وجود میں آئے تھے۔ تاہم براعظموں کی جغرافیائی تبدیلی سے یہ مچھلی معدوم ہونے سے بچ گئی۔