مقبوضہ کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب، محبوبہ مفتی کو  بھی دعوت

301

دہلی: نریندرمودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے،بھارتی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس 24جون کو ہوگی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی پر گفتگو ہوسکتی ہے، اس کانفرنس میں جموکشمیر کی سابق منسٹراورکشمیر پیپلز ڈیموکرٹیک پارٹی کی رہنما محبوبہ مفتی کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے بھارتی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کی جانب سے دعوت نامہ ملنے کی تصدیق کردی ہے۔

حکومتی پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جمو کشمیرجون 2018 سے اب تک منتخب حکومت کے بغیر ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت دوبارہ بحال کرنے کا امکان ہے ، جس کے لیے یہ کانفرنس منعقد کی جارہی ہے،  اس کانفرنس میں بہت اہم اعلان ہونے کے امکان ہیں۔