ملک میں کورونا سے مزید 27 مریض انتقال کر گئے

283

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 27 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 940 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 27 مریض انتقال کرگئے جب کہ 991 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 47 ہزار 218 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 35 ہزار 491 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 89 ہزار 787 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 799 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 259 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 615 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 23 ہزار 925 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 31 ہزار 94 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 847 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 314 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 5 ہزار 933 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 819 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 884 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 257 اموات اور 1 لاکھ 29 ہزار 678 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 313 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 203 ہے۔ اسلام آباد میں 775 اموات ہوچکیں۔ 80ہزار 335 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 529 جب کہ فعال کیسز کی 761 ہے۔ صوبے میں 300 اموات ہوچکیں۔ 25 ہزار 468 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 893 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 440 ہے۔ آزاد کشمیر میں 571 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 882 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 771 جب کہ فعال کیسز 97 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 566 مریض صحت یاب ہوئے۔