روس: ہنگامی لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ درخت سے ٹکرا گیا، 9 افراد ہلاک، 11 زخمی

221

سائبیریا: روس میں مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران  درخت سے ٹکرا کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں پیرا شوٹرز کو لیکر جانے والا مسافر بردار طیارہ انجن میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے جنگل میں ہنگامی لینڈنگ کی کوشش  کی، تاہم وہ اس دوران وہ درخت سےٹکرا گیا۔

ریسکیو حکام نےطیارے کے ملبے سے 9 افراد کی لاشیں نکالی گئی ہیں جب کہ 11 افراد زخمی ہیں،ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ زخمیوں میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

تنائی ایئر فیلڈ سے پرواز بھرنے والے طیارے میں 17 پیرا شوٹرز اور پائلٹ کے علاوہ عملے کے دو ارکان سوار تھے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے پیرا شوٹرز کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

فیڈرل ایوی ایشن نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔