کوئٹہ: مستونگ میں خواتین اساتذہ کی وین پر فائرنگ

347

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں اسکول کی وین پر نامعلوم ملزمان کی جانب سےفائرنگ، جس کے نتیجے میں 4 خواتین اساتذہ زخمی ہو گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ میں خواتین اساتذہ کی وین پر فائرنگ سے 4خواتین اساتذہ زخمی ہوگئیں جبکہ ڈپٹی کمشنر مستونگ کے مطابق زخمی ہونے والی چاروں خواتین اساتذہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ فائرنگ کا یہ واقعہ پڑنگ آباد کے علاقےمیں پیش آیا ہے۔

لیویز حکام  کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے  ہیں اور علاقہ کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ فائرنگ کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکےہیں۔