افغانستان میں کورونا کیسز میں اضافہ ، چمن بارڈر پیدل آمدرورفت کے لیے بند

480

اسلام آباد: افغانستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر نئی سفری پابندیاں عائد کردیں ہیں، چمن بارڈر کو پیدل آمدرورفت کے لیے بندکردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) نے افغانستان میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث فیصلہ کیا ہےکہ چمن میں باب دوستی کا راستہ پیدل آمدورفت کیلیے عارضی طور پر بند کردیا ہے۔

این سی او سی کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق افغانستان میں موجود پاکستانی ایس او پیز کے تحت واپس آسکتے ہیں،پاکستان میں موجود افغان باشندے بھی واپس جاسکتے ہیں،باب دوستی سے پیدل آمدورفت نئے احکامات تک معطل رہے گی اور  پاک افغان دوطرفہ تجارت بحال رہے گی۔