اسرائیل کو شکست دینے کے بعد حماس کی  مقبولیت میں ریکارڈ اضافہ

143

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین میں سیاسی اور مزاحمتی جماعتوں کی عوامی مقبولیت کے حوالے سے کیے گئے تازہ سروے کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ حماس کے ہاتھوں اسرائیلی شکست کے بعد سے فلسطینی تحریک مزاحمت حماس کی عوامی مقبولیت میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔ رائے عامہ کے جائزے کے مطابق غزہ کے عوام کا خیال ہے کہ حماس نے قابض دشمن پر فتح حاصل کی ہے اوردشمن کو غزہ میں خون خرابے کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا ۔