مزارات پر جوتیوں اور بیت الخلا کے پیسے وصول کرنا غیر قانونی قرار

325

لاہور: عدالت نے محکمہ اوقاف کو حکم دیا ہے کہ مزارات پر آنے والے زائرین سے جوتیوں، پارکنگ اور بیت الخلاکے استعمال پر کوئی پیسہ وصول نہیں کیا جائے گا اور عوام کو تمام سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔

میڈیا رپوٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قاسم خان نےپنجاب بھر کے مزارات پر جوتیوں کی حفاظت اور بیت الخلا کے استعمال پر پیسے وصول کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔

قاسم خان نے ریمارکس میں کہا کہ محکمہ اوقاف درباروں پر اپنی سروسز دینے کو لیز کرتا ہے، ایسا کرنے کے لیے قانون کے مطابق اخبارات میں اشتہار دیا جانا ضروری ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے درباروں پر جوتیوں، پارکنگ اور واش روم کے استعمال پر پیسے وصول کرنے کے عمل کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ محکمہ اوقاف والے اپنے ملازمین کی ڈیوٹیاں لگائیں گے اور عوام سے کوئی پیسہ وصول نہیں کریں گے۔