ملک میں کورونا سے مزید 46 مریض انتقال کر گئے

300

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 46 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 828 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 46 مریض انتقال کرگئے جب کہ 1 ہزار 38 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 44 ہزار 65 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 39 ہزار 905 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 82 ہزار 332 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 379 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 10 ہزار 699 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 567 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 23 ہزار 113 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 29 ہزار 279 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 23 ہزار 125 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 273 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 881 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 36 ہزار 313 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3 ہزار 267 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 240 اموات اور 1 لاکھ 28 ہزار 806 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 207 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 331 ہے۔ اسلام آباد میں 773 اموات ہوچکیں۔ 80ہزار 103 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 331 جب کہ فعال کیسز کی 885 ہے۔ صوبے میں 297 اموات ہوچکیں۔ 25 ہزار 149 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 822 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 487 ہے۔ آزاد کشمیر میں 570 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 765 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 734 جب کہ فعال کیسز 111 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 515 مریض صحت یاب ہوئے۔