اربوں نوری سال کے فاصلے پر کہشاؤں کا جُھرمٹ

530

امریکی خلائی ایجنسی ناسا نے کہکشاؤں کے جھرمٹ کی ایک حیرت انگیز تصویر شیئر کی ہے۔

ناسا نے کہکشاؤں کے اس ہجوم کی تصویر طاقتور ترین دوربین ہبل ٹیلی سکوپ کے ذریعے لی ہے۔ یہ تصویر کہکشاں کے جھنڈ ACO S 295 کی ہے جو زمین سے 3.5 ارب نوری سال کی دوری پر ہے۔

ناسا نے ٹویٹ کے اپنے آفیشل پیج پر اس تصویر کو شیئر کیا اور لکھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم کائنات کا مشاہدہ مزید تفصیل سے کرسکیں۔