اسلام آباد میں نئی کورونا پابندیوں کے لیے نوٹیفکیشن جاری

622

ملکی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے نئی کورونا پابندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام انڈور اور آؤٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی، انڈور شادیوں کے اجتماعات پر پابندی برقرار رہے گی،150 مہمانوں کے ساتھ آؤٹ ڈور شادی تقریبات کی اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ پر مکمل پابندی ہوگی،آؤٹ ڈور ڈائننگ بشمول فوڈ کورٹس کو رات 12 بجے تک اجازت ہوگی۔

اس کے علاوہ سوئمنگ پولز، واٹر پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھولنے کی اجازت ہوگی جب کہ مزارات کھولنے کی پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پبلک اور پرائیویٹ دفاتر میں 100 فیصد عملے کے ساتھ کام کی اجازت ہوگی، سینما گھروں، کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی برقرار رہے گی،70  فیصد مسافروں کے ساتھ پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت ہوگی جب کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر لگائی گئی پابندی ختم کردی گئی ہے۔