ناصر حیات مگوں کی دفعہ 203 اے کے نفاذ پر تنقید

182
صدرایف پی سی سی آئی میاں نا صر حیا ت مگو ں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کوشیلڈ پیش کررہے ہیں

کرا چی (اسٹاف رپورٹر) میاں ناصر حیات مگوں، صدر ایف پی سی سی آئی نے فیڈریشن کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کی پرُ جوش میزبانی کرنے پر چوہدری محمد سرور گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے۔ گورنر پنجا ب نے ملک کی تر قی میں کا روباری ، صنعتی اور تجارتی برادری کے کردار کو بخوبی سراہا ہے۔ میاں ناصر حیات مگوں نے وفاقی بجٹ 2021-22 میں کچھ واضح تضادات کو اجاگر کرنے کے لیے اس موقع کا فا ئدہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر زور موجودہ ٹیکس دہندگان سے زیادہ ٹیکس وصول کرنے پر ہے بجائے اس کے کہ ایف پی سی سی آئی کی بجٹ تجاویز کے مطا بق ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے پر توجہ دی جا تی۔میاں ناصر حیات مگوں نے دفعہ 203 اے کے نفاذ پر سختی سے تنقید کی، جو اسسٹنٹ کمشنرز کو محض ٹیکس چوری کے شبہ کی بنا پر کسی تاجر کو گرفتار کرنے کا اختیار دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری اس طرح کے وحشیانہ اور کاروبار مخالف قانون سازی کے ساتھ کبھی بھی رضا مند نہیں ہوگی ، جو کہ بنیادی انسانی حقوق کے خلاف بھی ہے۔