بھارت: کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد تاج محل کھولنے کا اعلان

317
آگرہ: فوجی اہل کار تاج محل کے احاطے میں پہرہ دے رہا ہے

آگرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی حکومت نے میں سیاحوں کی دلچسپی کے اہم مرکز تاج محل کو رواں ہفتے کھولنے کا اعلان کردیا۔ اپریل اور مئی کے دوران بھارت میں کورونا وبا سے ہونے والی اموات میں اضافے کے باعث لاک ڈاؤن سمیت دیگر پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔تاہم حال ہی میں صورت حال بہتر ہونے کے بعد ان میں قدرے نرمی کی گئی ہے۔ دنیا کے 7عجوبوں میں شمار کیا جانے والا تاج محل گزشتہ برس مارچ میں بند کیا گیا تھا۔ اسے گزشتہ برس ستمبر میں کچھ پابندیوں کے ساتھ کھولا گیا، تا ہم رواں برس اپریل کے وسط میں پھر بند کر دیا گیا تھا۔ شمالی ریاست اترپردیش میں واقع تاج محل کے اردگرد کا علاقہ وبا کی حالیہ شدید لہر کے دوران بری طرح متاثر ہوا تھا۔آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا کے مطابق تاج محل کو کھولتے ہوئے وبائی صورتحال میں حفاظتی اقدامات پر عمل کو لازم ٹھہرایا گیا ہے۔