پتا نہیں کس وقت سندھ حکومت کی بیرکس میں بھی پلازہ بن جائے‘ اعلیٰ عدلیہ

315

کراچی(اسٹاف رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائی کورٹ عمارت میں توسیع کے معاملے سے متعلق کیس میں ایڈووکیٹ جنرل اور ہائی کورٹ بار کو مل بیٹھ پر رپورٹ بنانے کا حکم دیدیا۔عدالت عظمیٰ کراچی رجسٹری میں سندھ ہائیکورٹ کی عمارت کی توسیع سے متعلق سماعت ہوئی۔دوران سماعت صدر ہائی کورٹ بار کاکہناتھا کہ ہائی کورٹ کی عمارت میں توسیع ناگزیز ہوچکی،ہائی کورٹ کے دونوں اطراف بیرکس ختم کرکے توسیع کی جا سکتی ہے،عدالت دونوں بیرکس میں حکم امتناعی کا حکم برقرار رکھے۔ چیف جسٹس آف پاکستان کاکہنا تھا کہ پتا نہیں کس وقت سندھ حکومت کی بیرکس میں بھی پلازہ بن جائے،سندھ ہائی کورٹ بار ایڈووکیٹ جنرل کے ساتھ رپورٹ تیار کرے،ہائی کورٹ پارکنگ کا مسئلہ حل کیا جائے۔