پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے  سے زائد اضافے کا امکان

291

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ پٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی ہے، وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرول کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کل کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 14 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین پیٹرولیم لیوی کی موجودہ شرح پر کیا گیاہے۔

اوگرا نے سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے، کل وزیر اعظم کی منظوری کے بعد پیٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق 16جون سے ہوگا۔