جہانگیر ترین گروپ کے اراکین 2دھڑوں میں تقسیم

185

لاہور (آن لائن) تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے منعقد کیے جانے والے غیر رسمی اجلاس اور عشائیہ میں شرکت کے مسئلے پر 2 حصوں میں تقسیم ہوگئے۔ اس حوالے سے جہانگیر ترین گروپ کے اراکین پنجاب اسمبلی کے ایک دھڑے کا کہنا تھا کہ انہیں غیر رسمی اجلاس اورعشائیہ میں شرکت کرنی چاہیے ، اس دھڑے کا کہنا تھا کہ انہیں عدالت سے انصاف مل رہا ہے جبکہ پنجاب حکومت بھی انہیں پنجاب اسمبلی میں ایڈجسٹ کرنا چاہتی ہے۔ اس لیے ہمیں اجلاس اور عشائیہ میں شرکت کرنی چاہیے جبکہ بعض اراکان اسمبلی اس رائے کی مخالفت کرتے رہے ۔