برآمدات کیلیے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی کو مزید کم کیا ‘ رزاق دائود

113

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ میک ان پاکستان پالیسی کے فروغ ، برآمدات میں اضافے اور کاروباری لاگت میں کمی لانے کے لیے خام مال پر کسٹم ڈیوٹی کو مزید کم کیا گیا ہے‘ آئندہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف20 ارب ڈالر مقرر کیا ہے‘رواں مالی سال کے دوران 25 ارب ڈالر کی اشیا و مصنوعات اور5 ارب ڈالر کی خدمات کی برآمدات ہوئی ہیں‘ پر امید ہیں کہ ہماری برآمدات مزید بڑھیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل کے شعبے کی کارکردگی اچھی رہی‘15.5 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی ہیں‘ دیگر شعبوں میں انجینئرنگ، فارما، آئی ٹی، فٹ ویئر سمیت کئی غیر روایتی شعبے پر بھی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔