ترکی کے صدارتی ترجمان کی  امریکی مشیر سلامتی سے بات چیت

181

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے امریکا کے قومی سلامتی امور کے مشیر جیک سولیوان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ اس گفتگو میں تعلقات سمیت افغانستان، لیبیا، شام، مشرقی بحیرہ روم اور قبرص سمیت علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ نیٹو کے سربراہ اجلاس کے دوران صدر رجب طیب اردوان کی امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی تفصیلات بھی زیر غور آئیں۔ اس دوران ترکی اور امریکا کی دلچسپی کے حامل تمام تر معاملات پر دو طرفہ مفادات اور مفاہمت کو بالائے طاق رکھے جانے پر مطابقت ہوئی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے۔