سیشن کورٹ لاہور کا جوڈیشل کمپلیکس سے احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم

349

لاہور: سیشن کورٹ لاہور نے جوڈیشل کمپلیکس سے احتساب عدالتیں خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

رجسٹرار احتساب عدالت نے وزارت قانون کو ساری صورتحال سے آگاہ کردیا، احتساب عدالتوں میں ریکارڈ منتقل کرنے کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔

احتساب عدالتوں کو وفاقی کالونی منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ وکلا کا کہنا ہے کہ احتساب عدالتیں وفاقی کالونی منتقل ہوتی ہیں تو کام زیادہ متاثر ہوگا،احتساب عدالتوں کو ہائی کورٹ یا سیشن کورٹ کےقریب منتقل کیا جائے۔

احتساب عدالتوں میں شہبازشریف ،حمزہ شہباز، خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر کیسز زیر سماعت ہیں۔ تینوں احتساب عدالتوں میں اہم سیاسی شخصیات کے کیسز کا ریکارڈ موجود ہیں۔