پاکستان نژاد شہری امریکی تاریخ کا پہلا مسلمان وفاقی جج بن گیا

162
واشنگٹن: پاکستان نژاد زاہد قریشی وفاقی جج کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینیٹ نے پاکستان نژاد زاہد قریشی کو بطور وفاقی جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی، جس کے بعد وہ ریاست نیوجرسی میں اپنے ذمے داریاں نبھائیں گے۔ زاہد قریشی کو امریکی تاریخ کے پہلے مسلمان وفاقی جج بننے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ زاہد قریشی کی بطور وفاقی جج نامزدگی وائٹ ہاؤس کی طرف سے کی گئی تھی ، جو کہ اس سے قبل مجسٹریٹ جج کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ زاہد قریشی ایک تجربہ کار ماہر قانون ہیں۔ انہیں ریاستی اور وفاقی سطح پر جرائم کے پیچیدہ مقدمے لڑنے اور تفتیش کرنے کا وسیع تجربہ ہے۔ سینیٹ میں رائے شماری سے قبل اکثریتی رہنما چک شومر نے کہا تھا کہ اسلام امریکا میں تیسرا بڑا مذہب ہے اور قریشی امریکی تاریخ میں پہلے مسلمان وفاقی جج ہوں گے۔