مریخ پر موجود چینی گاڑی کی نئی تصاویر جاری

292
مریخ پر موجود چین کی خلائی گاڑی ڈرون کی مدد سے اپنی تصویر کشی کررہی ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی خلائی تحقیقی ایجنسی سی این ایس اے نے مریخ پر بھیجی گئی خودکار گاڑی ژورونگ روور کی تازہ ترین تصاویر جاری کردیں۔ یہ تصاویر چائنیز ژورونگ مارس روور کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ہیں۔ 6پہیوں والی نیم خودکار گاڑی ژورونگ روور چین کے تیانوین اوّل مشن کا حصہ ہے ، جسے گزشتہ سال جولائی میں روانہ کیا گیا تھا ۔ یہ مشن رواں سال فروری میں مریخ کے گرد اپنے مدار میں کامیابی سے داخل ہوگیا تھا۔ حالیہ مشن ایک لیزر آلے اور جدید ترین راڈار سے لیس ہے۔ ان دونوں آلات کا مقصد مریخ پر زندگی کے آثار اور زیرِ سطح پانی تلاش کرنا ہے۔