نور الحق قادری کی صدر امور حرمین شریفین، امام کعبہ سے ملاقات

211

مکہ مکرمہ (اے پی پی) وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے جمعے کو مسجد الحرام میں افغان ہم منصب کے ہمراہ صدر امور حرمین شریفین شیخ عبدالرحمن السدیس اور امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے ملاقات کی ۔ سعودی عرب میں افغان قیام امن کے موضوع پر دونوں ممالک کے علمائے کرام کی کامیاب کانفرنس کے انعقاد پر وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اظہار تشکر اور پائیدار امن کے لیے مکمل تعاون کے عزم کے اعادے کا پیغام دیا۔ پیر نور الحق قادری نے مزید کہا کہ افغانستان میں امن ، پاکستان میں امن کی ضمانت ہے‘ پاکستان کے علما و مشائخ کرام بھی افغان قیام امن و استحکام اور مذاکرات کے لیے اپنا موثر کردار جاری رکھیں گے۔ شیخ السدیس نے کہا کہ سعودی عرب افغانستان میں مکمل امن کے لییاپنا کردار ادا کرتا رہے گا‘ افغانستان میں قیام امن کے لیے پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے۔