حکومت نے جانوروں کے اعداد وشمار کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی

539

ملک بھر میں جانوروں کی تعداد کے حوالے سے حکومت نے اقتصادی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے، جس کے مطابق اونٹوں ، گھوڑوں اور خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اقتصادی جائزہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13سال سے گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،5سال سے اونٹوں کی تعداد میں  بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

اقتصادی جائزہ رپورٹ میں مزید بتایا کہ ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں 1لاکھ کا اضافہ ہوا ہے،ایک سال میں گدھوں کی تعداد 55لاکھ سے 56لاکھ ہوگئی، اسی طرح ایک سال میں بھیڑوں کی تعداد میں 4لاکھ کااضافہ ہوا،جس کے بعد بھیڑوں کی تعداد 3کروڑ 12لاکھ سے 3کروڑ 16لاکھ ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران بکریوں کی تعداد میں 21لاکھ کا اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد بکریوں کی تعداد 7کروڑ 82لاکھ سے 8کروڑ 3لاکھ ہوگئی ہے جبکہ مویشیوں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 19لاکھ کا اضافہ ہے، مویشیوں کی تعداد 4کروڑ 96لاکھ سے 5کروڑ 15لاکھ ہوگئی اور ایک سال کے دوران بھینسوں کی تعداد میں 12لاکھ کا اضافہ ہوا ہے،بھینسوں کی تعداد 4کروڑ 12لاکھ سے 4کروڑ 24لاکھ ہوگئی ہے۔