اسلاموفوبیا کامتحدہوکر مقابلہ کرنا ہوگا، انتونیوگوتریس

248

نیویارک(صباح نیوز)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے پاکستانی نژادمسلمان خاندان کے قتل پر غم وغصے کا اظہارکیاہے اوراسلام مخالف پروپیگنڈے کامتحدہوکرمقابلہ کرنے کی ضرورت پرزوردیاہے۔سیکرٹری جنرل نے اپنے بیان میں کہاکہ انہیں کینیڈاکے شہراونٹاریومیں مسلمان خاندان کیخلاف گھناﺅنے حملے پرگہراصدمہ پہنچاہے۔انہوں نے متاثرہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کااظہارکیا۔