کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی ہلاکت پر مذمتی قرارداد جمع

116

لاہور (آن لائن) کینیڈا میں پاکستانی خاندان کی ہلاکت پر مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع، قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ یہ ایوان کینیڈا میں 4 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتا ہے۔ ٹرک ڈرائیو نے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کو اسلامو فوبیا کی بنیاد پر قتل کیا۔ مغرب میں اسلامو فوبیا کا بڑھتا رجحان انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔مغربی ممالک میں پیغمبر اسلام ﷺاور اسلام مخالف رویوں سے مسلم امہ میں گہری تشویش پائی جارہی ہے۔یہ ایوان وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ کینیڈا میں چار پاکستانیوں کی ہلاکت کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائے۔ وزیراعظم عمران خان کینیڈین وزیراعظم سے فوری رابطہ کریں اور شدت پسند ملزم کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کریں۔