امریکا میں دورانِ تربیت طیارہ تباہ‘ پائلٹ اور طالبعلم ہلاک

203
میری لینڈ: پولیس اور امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ کو گھیر رکھا ہے

اینا پولس (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست میری لینڈ میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ تباہ ہونے کے باعث 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق میری لینڈ کی مونٹگمری کاؤنٹی میں چھوٹا طیارہ کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ پرواز سکھانے والے اسکول کی ملکیت تھا، جس نے تربیت کے لیے لفٹ اکیڈمی ایڈیانا پولس سے پرواز بھری تھی۔ فیڈرل ایوی ایشن نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں اکیڈمی کا پائلٹ اور ایک طالب علم شامل ہے، تاہم حکام نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔