ایمازون کے بانی کا خلا میں جانے کا اعلان

632

ایما زون کے بانی اور دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس اپنی خواہش پوری کرنے کیلیے جولائی میں خلا کے سفر پر روانہ ہونگے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بانی ایمازون کا کہنا ہے کہ پوری زندگی اس سفر پر جانےکی خواہش رہی ہے،خلا سے زمین کا نظارہ ایک بہترین ایڈوینچر ہوگا۔

خلا کے اس سفر میں ان کے چھوٹے بھائی مارک اور خلائی راکٹ چلانے والے رضاکار بھی ہمراہ ہونگے،جیف بیزوس اپنی کمپنی کے بنائے گئے خلائی راکٹ جہاز میں 20جولائی کو سفر کریں گے۔

خلائی جہاز میں تیسرے فرد کا فیصلہ نیلامی کے ذریعے  ہوگا، اس کی بولی سفر سے 5دن قبل لگائی جائے گی، جس کی شروعات کم از کم 28لاکھ ملین ڈالر سے شروع ہوگی۔