گھوٹکی ٹرین حادثہ : جماعت اسلامی کا لواحقین کو معاوضہ دینے کا مطالبہ

510

کراچی : امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور نیپرا کے الیکٹرک کی سرپرستی ختم کریں، کے الیکٹرک ایک مافیا کا کردار ادا کررہی ہے، تمام حکومتیں اس مافیا کے ساتھ ملی ہوئی ہیں۔

جماعت اسلامی کے تحت شہر میں سخت گرمی میں بد ترین لوڈشیڈنگ اور وفاقی حکومت اور نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی مسلسل سر پرستی کے خلاف پر امن احتجاج اور دھرنوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ضلع شرقی کے تحت جوہر موڑ گلستان جوہر میں احتجاجی دھرنے حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو بلا تعطل بجلی کی فراہم نہ کرنے اور معاہدے کے مطابق پیدواری صلاحیت میں اضافہ نہ کرنے پر کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کرے اور اس کا لائسنس منسوخ کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس کا موجودہ مالک عارف نقوی وزیر اعظم کا دوست ہے،پی ٹی آئی،پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کراچی سے صرف لوٹنے میں مصروف ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے دھرنے میں ڈہرکی میں ٹرین  کے ہونے والے خوفناک حادثے پر بھر گہرے دکھ اور افسوس اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت اس کی تحقیقات کرائے، ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے، جاں بحق ہونے والوں کو معاوضہ اور زخمیوں کا سرکاری خرچ پر علاج کرایا جائے۔