100 سال کی جڑواں بہنیں

509

میری لینڈ کاؤنٹی کی رہائشی 100 سالہ دو جڑواں بہنوں نے اپنی سالگرہ منائی۔

کاؤنٹی کی انتظامیہ نے سالانہ موسمِ گرما میں کے 100 واقعات کے نام سے پروگراموں کا انعقاد کرنا شروع کیا ہے کے تحت ایلائن فوسٹر اور ایولین لو کی 100 سالہ سالگرہ پارٹی منائی گئی۔

اس جشن میں ان کے پسندیدہ ریستوران کے کھانے لائے گئے جبکہ صحن کو پھول اور غباروں سے سجایا گیا۔ دونوں بہنوں کو تحائف اور سرٹیفیکٹ سے بھی نوازا گیا۔

جڑواں بہنوں نے اپنی طویل زندگی کا راز خود کی دیکھ بھال کرنے اور اپنے ڈاکٹروں سے سالانہ چیک اپ کروانا قرار دیا۔