خیبر پختونخواہ: امتحان کی تیاری کے لیے ایپ متعارف

207

خیبر پختونخواہ کی حکومت نے طلبہ کوامتحان کی تیاری میں آسانی فراہم کرنے کے لیے آن لائن ایپ متعارف کروائی ہے – طلباء دوپہر تین سے رات دس بجے تک اس ایپ  کے ذریعے امتحان کی تیاری کرسکتے ہیں-

صوبائی وزیر تعلیم نے شہرام خان ترکئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ن نامی کمپنی طلباء کو آن لائن امتحان کی تیاری میں مدد فراہم کرے گی-اس ایپ پر مکمل ریکارڈ  لیکچر موجود ہیں- سہہ پہر تین سے رات دس بجے تک اس  ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے- صوبے میں 34 ہزار اسکول ہیں، حکومت ان تمام اسکولوں کو ابھی پوری طرح ٹیکنالوجی فراہم نہیں کرسکتی۔

شہرام ترکئی نے اساتذہ ،طلباء اور عملے سے جلد از جلد ویکسین لگوانے کی  اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں صوبہ جلد  کورونا  فری ہوجائے- نجی اسکول جتنی جلدی ویکسینیشن کروائیں گے، اسکول کھولنے میں آسانی ہوگی۔ ہمارے اگلے سال کے اہداف میں تمام اسکولوں کو فرنیچر فراہم کرنا شامل ہےـ

واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ کی حکومت نے  جون میں امتحان لینے کا فیصلہ کیا تھا-