عالمی ادارہ صحت نے کورونا کی مختلف اقسام کے لیے یونانی نام تجویز کردیے

339

عالمی ادارہ برائے صحتWHO نے کورونا وائرس کی مختلف اقسام کے لیے یونی نام تجویز کیے ہیں -یہ اقسام برطانیہ،افریقہ اور انڈیا میں پائی گئی ہیں-اب انہیں  اسی نام سے پہچانا جائے گاـ

برطانیہ  میں پائی جانے والی کورونا وائرس کی قسم کو ALPHA،جنوبی افریقی قسم کو  BETA جبکہ بھارتی قسم کا نام  DELTA  تجویز کیا گیا ہےـ دنیا میں اب تک کورونا کی 27 سے زائد اقسام موجود ہیں۔جنہیں مختلف ناموں سے پہچانا جاتا ہے-

عالمی ادارہ صحت کے نمائدے کے مطابق وائرس کی کسی بھی قسم کو کسی ملک سے منسوب کرنا انتہائی نا مناسب عمل ہے یہی وجہ ہے کہ ہم نے ان یونانی ناموں کو تجویز کیا ہےـ تاکہ لوگ دوران گفتگو ان اقسام کا استعمال کرسکیں اور انہیں سمجھنے میں آسانی ہو-

یاد رہے کہ وائرس کی ان اقسام کے تجویز کردہ تمام نام عالمی ادارہ برائے صحت کی آفیشل ویب سائٹ پر اپلوڈ کردیے گئے ہیں-