چین: برڈ فلوانسان میں منتقل

286

چین میں پہلی بار کسی انسان میں مرغیوں میں پائے جانے والے وائرس برڈفلو کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ چین کے ہیلتھ کمیشن کے مطابق وائرس کے پھیلاؤ کا زور کم ہے اور یہ دوسرے لوگوں میں منتقل نہیں ہوسکے گاـ

میڈیا رپورٹ کے مطابق 41 سالہ چینی شخص کو بخار کی علامات کے ساتھ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اس کا ٹیسٹ کیا گیا- حیران کن طور پر ٹیسٹ کے نتیجے میں خون میں میں برڈ فلو کے اثرات  نمایاں تھے-

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مریض کا علاج جاری ہے جبکہ اسے قرنطینہ میں رکھا گیا ہے تاہم اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں ہے-

یاد رہے کہ اس سے قبل  2013 میں بھی جانوروں میں پائے جانے والا وائرس انسانوں میں منتقل ہوگیا تھا جس سے 1 ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے تھے-