جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کادارو مدار تنازعات کے حل میں ہے، آرمی چیف

508

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کےکمانڈ اسٹاف کالج کا دورہ  کیا ، جہاں کمانڈر کوئٹہ ،کورکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اسٹاف کالج میں افسران اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کادارومدارتنازعات کے حل میں ہے، مسائل کو بین الاقوامی معاونت کے ذریعے حل کیا جاسکتاہے،اس موقع پر کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میجر جنرل احسن بھی موجود تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ  نے دہشت گردی کی لعنت سے بطور قوم نبرد آزما ہونے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ مشترکہ قومی کوششیں ملک کو ترقی کی جانب لے جاسکتی ہیں، پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ساتھ  مل کر  کورونا جیسی وبا پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔