جامعہ کراچی میں کورونا ویکسین سینٹر کا افتتاح

415

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے جامعہ کراچی میں کورونا ویکسین نیشن سینٹر کا افتتاح کردیا-اس موقع پر شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد عراقی بھی موجود تھے-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی  وہاب کا کہنا تھا کہ اس ویکسین سینٹر سے یونیورسٹی ملازمین انکی فیملی اور طالبعلم مستفید ہو سکیں گے- ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کرے اور ویکسین ضرور کرائے- ویکسین مفت ہے ،سندھ میں 12لاکھ لوگوں کوویکسین لگاچکے ہیں-کس حکومت کو لاک ڈاؤن لگانے کا شوق نہیں ہوتا- یہ تمام تر فیصلے عوامی مفاد کے لیے گئے ہیں-

انہوں نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے مرحلہ وار کام کیا ہے- عوام کو کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا-  کورونا ویکسینیشن کے سبب ہی دنیا میں کاروبار کھل رہے ہیں۔

دوسری جانب ملک بھر میں19سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کیلئے رجسٹریشن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و این سی او سی کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ 19 سال سے زائد عمر کے افراد کی رجسٹریشن کھولنے کا فیصلہ این سی اوسی اجلاس میں ہوا۔