غزہ پر اسرائیلی بمباری، فلسطینی صحافی سمیت 4 شہید

313

اسرائیل نے غزہ پر مزید فضائی حملے کرتے ہوئے ریڈیو صحافی سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بدھ کی صبح اسرائیلی بمبار طیاروں نے شیخ رضوان میں بمباری کرتے ہوئے ریڈیو صحافی یوسف ابو حسین سمیت 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

اسرائیل نے شیخ رضوان میں صحافی یوسف ابو حسین کے گھر پر بمباری کی۔ حملوں میں متعدد فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

صحافی یوسف ابو حسین کا تعلق “اقصیٰ وائس ریڈیو” سے تھا۔

https://twitter.com/ShehabAgency/status/1394860251166482436?s=20