عید تعطیلات میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونمانہ ہونا خوش آئند ہے، فیصل معز خان

253

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نارتھ کراچی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈانڈسٹری (نکاٹی) کے صدرفیصل معز خان نے عید کی طویل تعطیلات کے دوران محکمہ پولیس کی جانب سے صنعتی ایریا میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر کراچی پولیس چیف عمران یعقوب منہاس، ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائم خانی اورایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید تعطیلات کے دوران نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہونا محکمہ پولیس کی شاندار کارکردگی کا واضح ثبوت ہے۔ نکاٹی میں منعقدہ ایک ہنگامی اجلاس میںمنیجنگ کمیٹی کے اراکین نے عید الفطرکی 10روزہ تعطیلات کے دوران نارتھ کراچی صنعتی ایریا میںمحکمہ پولیس کی جانب کیے گئے حفاظتی انتظامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ عید تعطیلات میں نارتھ کراچی صنعتی ایریا میں امن وامان کی صورتحال قابو میں رہی اور کسی بھی قسم کا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔فیصل معز خان نے کہاکہ صنعتکار برادری پولیس افسران کی بے حد شکرگزار ہے جن کی کاوشوں اور مربوط پیشہ وارانہ حکمت ِ عملی کی بدولت نارتھ کراچی صنعتی ایریا عیدالفطر پر طویل تعطیلات کے دوران بھی ہرقسم کی جرائم پیشہ سرگرمیوں سے محفوظ رہا جس کو صنعتکار برادری قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور دیرپا امن اور سازگار ماحول کی فراہمی یقینی بنانے میں آئندہ بھی محکمہ پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔