سفید ڈولفن، ڈولفنز کی ایک نایاب قسم

396

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کچھ سیاح دیوہیکل وہیل مچھلیوں کو دیکھنے کی غرض سے آئے تھے تاہم انہوں ایک نایاب نظارہ دیکھا۔

سیاحوں کے گروہ کو ساحل سے کچھ میل دور ایک سفید ڈولفن تیرتے ہوئے دکھائی دی ڈانا وافر وہیل واچ جس نےاس ڈولفن کی فیس بک پر ویڈیو شیئر کی ، نے کہا کہ نیو پورٹ کوسٹل ایڈونچر عملے کے ممبروں نے لگونا بیچ کے ساحل سے قریب 40 ڈولفنز کے ساتھ ایک سفید ڈولفن کو دیکھا۔

ڈورا وافر وہیل واچ کی ماہر نیچر لورا لوپیز نے ، جنھوں نے سفید ڈالفن کی تصاویر کھینچیں ، نے کہا کہ ڈولفن کا یہ رنگ دراصل جسم میں جِلد کو رنگ دینے والے خلیوں میں تغیر کا نتیجہ ہے۔

لوپیز نے کہا کہ اس سے پہلے ڈالفن کو کیلیفورنیا کے ساحل پر 2018 میں دیکھا گیا تھا۔