صنعا کے تجارتی مرکزمیں خوفناک  آتش زدگی سے بڑا نقصان

296
صنعا: شہر کے تجارتی مرکز آتش زدگی کے بعد فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھا رہا ہے

صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کے دارالحکومت صنعا میں بڑے تجارتی مرکزمیں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، جس کے نتیجے میں تجارتی مرکز کوغیرمعمولی نقصان پہنچا۔ صنعا کی شمیلہ کالونی میں واقع برافو سینٹر کا شمار دارالحکومت کے بڑے تجارتی مراکز میں ہوتا ہے۔ آتش زدگی کے حوالے سے حوثیوں کی جانب سے مختلف بیانات سامنے آئے، تاہم اصل اسباب کے بارے میں معلومات جاری نہیںکی گئیں۔