قبل ازوقت فائربندی کی توحماس کو فتح ہوگی، مشیر اسرائیلی وزیراعظم

217

مقبوضہ بیت المقدس( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم کے سینئر مشیر مارک ریگیو نے کہا ہے کہ اگر ہم قبل از وقت فائر بندی کرتے ہیں تو اس سے حماس کو فتح حاصل ہو گی۔بی بی سی کے پروگرام نیوز آور پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر حماس اس تنازع سے مزید مضبوط ہو کر نکلتی ہے تو یہ اسرائیل کے لیے برا ہے، فائر بندی کے بعد حماس دوبارہ سے منظم ہو جائے تو اس کا مطلب ہے کہ کچھ تبدیل نہیں ہوا،ہم اس تنازع کا اختتام یہ نہیں دیکھنا چاہتے کہ ہم ایک مہینے بعد پھر وہیں کھڑے ہوں جہاں پہلے تھے۔