کھپرو میں لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج، مکمل شٹر ڈائون

441

کھپرو (نمائندہ جسارت) کھپرو میں لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج کیا گیا، تاجر برادری کی جانب سے صبح سے کریانہ کی دکانیں بھی بند کروا دی گئیں، مختارکار اور اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے عید کے بعد پرچون، سبزی فروش و دیگر کاروبار بھی مکمل بند کروا دیا گیا۔ اس حوالے سے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیہی علاقوں سے کورونا وائرس کیس آرہے ہیں، اس وجہ سے سختی کی جارہی ہے۔ کھپرو کے قریب ملوک مہر میں کورونا وائرس کے 13 مثبت کیس آئے ہیں، اس وجہ سے سختی کی جارہی ہے، یہ عوام کے مفاد میں ہے۔ جلد ہی ایس او پیز کے تحت شہر کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ڈی سی اور ڈی جی ہیلتھ کھپرو کی آمد متوقع ہے۔ تاجر برادری کی جانب سے جاوید عالم، موئن مکھی، ہریش کمار، سلیم ملک کی جانب سے کھپرو شہید چوک پر احتجاج کیا گیا۔ ان کا ایک ہی مطالبہ ہے کھپرو میں ایک بھی کیس موجود نہیں پھر بھی کریانہ شاپ اور دیگر دکانیں بند کیوں کروا دی گئیں جبکہ سندھ حکومت کی طرف سے کریانہ اسٹور کھولے رکھنے کی اجازت ہے۔