چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں

436

اسلام آباد: چین سے کورونا ویکسین کی مزید 2 کھیپ پاکستان پہنچ گئیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق چین سے کورونا ویکسین کی 11 لاکھ 95 ہزار ڈوز لائی گئیں ہیں، ترجمان نے بتایا کہ سائینو ویک ویکسین کی 10 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا جبکہ کین سائنو ویکسین کی ایک لاکھ 95 ہزار ڈوز گزشتہ رات پہنچی تھیں۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق چین سے لائی گئی کورونا ویکسین حکومت نے خریدی ہیں۔