ملک میں کورونا کے مزید 126 مریض انتقال کر گئے

410

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 126 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 19 ہزار 336 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 126 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3 ہزار 265 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 70 ہزار 703 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 75 ہزار 52 ہے۔ اب تک 7 لاکھ 76 ہزار 315 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 23 ہزار 314 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34 ہزار 779 ہے۔ صوبے میں 9 ہزار 267 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 79 ہزار 268 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 483 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 491 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 778 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 72 ہزار 214 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 25 ہزار 914 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 697 ہے۔ صوبے میں 3 ہزار 697 اموات اور 1 لاکھ 13 ہزار 520 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 78 ہزار 725 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 733 ہے۔ اسلام آباد میں 722 اموات ہوچکیں۔ 68 ہزار 270 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 728 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 318 ہے۔ صوبے میں 255 اموات ہوچکیں۔ 22 ہزار 155 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 129 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 920 ہے۔ آزاد کشمیر میں 510 اموات ہوچکیں۔ 15 ہزار 699 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 410 جب کہ فعال کیسز 114 ہے۔ گلگت بلتستان میں 107 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 189 مریض صحت یاب ہوئے۔