نیپال: 24گھنٹے میں کورونا کے 10ہزار نئے کیس‘ 225اموات

207
کٹھ منڈو: نیپال میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کی تیاری کی جارہی ہے۔ رشتے دار جنگلے کے پار افسردہ کھڑے ہیں

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کے بعد پڑوسی ملک نیپال میں بھی کورونا وائرس کی نئی لہر کی پوری شدت جاری ہے اور وہاں ایک دن میں نئے کیسوں کی تعداد 10 ہزار تک پہنچ گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال میں 24گھنٹے کے دوران اب تک کی سب سے زیادہ 225 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ حکومت کی جانب سے حفاظتی اقدامات کے تحت پابندیوں میں 27 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔ ادھر کٹھ منڈو کے اسپتالوں میں آکسیجن کی قلت ہونے پر مریضوں کو اپنا انتظام کہیں اور کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔