این سی او سی اور سندھ حکومت کا ویکسینیشن سینٹرز سے متعلق اہم فیصلہ

361

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے عیدالفطر کے پہلے 2 دن ویکسینیشن سینٹرز بند رکھنے کا اعلان کر دیا۔

این سی اوسی نےعیدالفطر کے 2 روز  ویکسینیشن سینٹرز بند کرنے کا مراسلہ جاری کر دیا ہے  تمام ویکسینیشن سینٹرز عید پر 2 چھٹیاں کریں گے،۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ  رمضان المبارک کے بعد ویکسینیشن سینٹرز صبح 8 سے رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے جب کہ تمام ویکسی نیشن سینٹرز جمعہ کے روز ہفتہ وار چھٹی کے باعث بند ہوں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں عید تعطیلات پر بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت میں کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ روزانہ ایک لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی جائے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ عید تعطیلات پر بھی ویکسی نیشن سینٹرز کھلے رہیں گےاور  برآمدی صنعتی یونٹس عید کی چھٹیوں پر بھی کام کرتے رہیں گے۔