ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا، فردوس عاشق اعوان

464

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر بیان میں ماں کے عالمی دن کے حوالے سے بیان میں کہاکہ ماں سے اظہار محبت کسی ایک دن تک محدود نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے  کہا کہ ماں وہ ہستی ہے جو ہر وقت اولاد کے گرد دعاؤں کا حصار بنا رکھتی ہے اور کسی بھی قیمت پر اپنی اولاد کو مشکل میں نہیں دیکھ سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ماں کی کمی کسی انسان کی زندگی کا سب سے بڑا نقصان ہے، ماں اس ہستی کا نام ہے جسکا اس زمین پر کوئی نعم البدل ہو ہی نہیں سکتا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ  دکھوں اور مشکلات کو اپنی ذات تک محدود رکھ کر اپنے حصے کی خوشیاں بھی اپنے بچوں کے نام کرنے والی تمام عظیم ماؤں کو سلام!۔