قطری وزیر خزانہ کی گرفتاری کا حکم صادر

445

قطری عدالت نے بدعنوانی کے الزام میں وزیر خزانہ کی گرفتاری کا حکم سنادیا۔

قطر نیوز ایجنسی ( QNA ) کے مطابق قطر کی ایک عدالت نے بدعنوانی و کرپشن کے الزام میں قطر کے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کی گرفتاری کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے حکمِ گرفتاری کو عوامی سطح پر ایک حکام کے ذریعے لایا گیا ہے۔ دستاویزات اور ان سے منسلک رپورٹس کا جائزہ لینے کے بعد جج نے وزیر خزانہ علی شریف العمادی کی گرفتاری کا حکم دیا۔

وزیر خزانہ پر عوامی خدمت سے منسلک متعدد جرائم جیسے عوامی فنڈز کو ضائع کرنے ، منصب کا غلط استعمال اور اختیارات کو ناجائز طریقے سے استعمال کرنے کے الزامات ہیں۔

العمادی نے 2013 سے قطر کے وزیر خزانہ کی حیثیت سے خدمات انجام دی ہیں۔ انہیں قطر ایئرویز کے بورڈ کے چیئرمین اور قطر نیشنل بینک (کیو این بی گروپ) کا چیئرمین بھی مقرر کیا گیا تھا۔