پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے ابوظبی اور دبئی کا آپشن زیر غور

473

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اورپاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) فرنچائزز کے درمیان اجلاس میں بقیہ میچز کے لیےجگہوں کے انتخاب کے حوالے سے گفتگو کی گئی ،اجلاس میں طے کیا گیا کہ لاجسٹک کاجائزہ لینے کے بعد جگہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل 6کے بقیہ میچز یواے ای میں کرانے سے متعلق غور کیا گیا، جس میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلیے یواے ای فرسٹ آپشن رکھا گیا۔

بورڈ اور فرنچائزز نے فیصلہ کیا کہ لاجسٹک سے متعلق مسائل ہوئے تو پھر وینیو کراچی ہی ہوگا، پی ایس ایل کے بقیہ میچز کے لیے ابوظہبی  اور دبئی کا آپشن رکھا گیا ہے، اجلاس میں سرلنکا کے وینیو پر بھی مختصر بات کی گئی ہے۔

پی سی بی نے میچز کی میز بانی کے لیے ای سی بی کو خط لکھا ہو اہے،  پی سی بی ٹورنامنٹ کے نئے شیڈول کی تیاری پر بھی کام کررہا ہے اور ساتھ ہی ٹریننگ سہولیات، ہوٹل کی بکنگ، گراؤنڈ پہنچنے کیلئے ٹرانسپورٹ اور ویزوں کے حوالے سے بھی ای سی بی سے مکمل رابطے میں ہے۔