این اے 249: پیپلز پارٹی کا امیدوار دوبارہ کامیاب قرار

216

کراچی : شہرقائد میں  این اے 249میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی مکمل ہوگئی، پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل 15656ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق این اے 249کے الیکشن  کے276پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ، جس میں ن لیگ کے مفتاح اسماعیل نے 14ہزار 7سو 47ووٹ حاصل کیے،دوبارہ گنتی میں قادرخان مندوخیل کو 909ووٹوں کی برتری ہوئی ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 249میں ہونے والی دوبارہ گنتی میں پیپلز پارٹی کے 5سو ، مسلم لیگ ن کے26 7ووٹ مسترد کردیے گئے۔

واضح رہے کہ 29اپریل کو  قادر مندو خیل683ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے، لیکن مسلم لیگ ن کے امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں درخواست دائر کی تھی، جس پر الیکشن کمیشن نے منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دیاتھا۔