اسلامی جمعیت طالبات کے تحت ماہ رمضان میں آڈیو سیریز کا انعقاد

180

کراچی (نمائندہ جسارت)اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کے تحت ماہِ رمضان میں مرکزی سطح سے ایک ماہ پر مشتمل “گائیڈنس تھرو قرآن” آڈیو سیریز کا انعقاد بذریعہ واٹس ایپ کیا گیا۔سیریز کا بنیادی مقصد طالبات میں قرآن و سنت راہ نجات کی سوچ راسخ کرنا اور حالاتِ حاضرہ کے چیلنجز اور مسائل کا حل قرآن کے ذریعے پیش کرنا تھا۔ سیریز میں سابق ناظمات اعلیٰ و اراکین مرکزی شوریٰ طالبات سے مخاطب ہوئیں۔