قطر: اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیر خزانہ گرفتار

197
قطر: گرفتار کیے گئے وزیر خزانہ علی شریف کی فائل فوٹو

دوحہ (انٹرنیشنل ڈیسک) قطر میں عوامی فنڈز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر وزیر خزانہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اٹارنی جنرل نے حکم دیا ہے کہ وفاقی وزیر خزانہ علی شریف کو گرفتار کیا جائے۔ یہ فیصلہ سرکاری شعبے کے جرائم سے متعلق دستاویزات اور رپورٹس کے جائزے کے بعد کیا گیا ہے۔ علی شریف 2013ء سے اس عہدے پر براجمان ہیں اور فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ ادھر مبصرین نے قطر میں بدعنوانی اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر سخت کارروائی کو خوش آیند قرار دیا ہے۔